خورشیدشاہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی

خورشیدشاہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی
خورشیدشاہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت آج بھی نہ ہوسکی، عدالت کی جانب سے سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے احتساب عدالت کے جج نہ ہونے کی وجہ سے خورشیدشاہ کے کیس کی سماعت ایک بار پھر نہیں ہوسکی، احتساب عدالت میں نئے جج کی تعیناتی عمل میں لانی ہے جس پر ایک ماہ سے عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ عدالت کی جانب سے سماعت 22جون تک ملتوی کردی گئی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -سکھر -