کورونا کے دوران ہی لاہور قلندرز کا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان لیکن اس کا انعقاد کب ہوگا ؟

کورونا کے دوران ہی لاہور قلندرز کا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان لیکن ...
کورونا کے دوران ہی لاہور قلندرز کا ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان لیکن اس کا انعقاد کب ہوگا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی متحرک اور مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز نے نوجوانوں کوہمیشہ ایک اچھوتا اور منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور یہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قلندر کے سکندر کے چھٹے ہفتے کے ٹرائیلز کے موقع پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے کنٹرول ہونے پر کرایا جائے گا، کوشش ہے کہ جولائی میں یہ ایونٹ کرایا جائے، ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ میں قلندر کے سکندر پروگرام کے 16 کھلاڑی شامل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندر کے کرکٹرز بھی ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، ان میں کپتان سہیل اختر، فخرزمان، سلمان بٹ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رو¿ف، عثمان شنواری، محمد حفیظ سمیت ایمرجنگ پلئیرز بھی شامل ہوں گے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ڈارفٹ کے ذریعے ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی جوڑیاں بنائی جائیں گی ، کوشش ہو گی کہ کورونا وائرس پر قابو پاتے ہی ٹورنامنٹ کرایا جائے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہمیشہ نوجوانوں کو منفرد پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قلندر کے سکندر کے کھلاڑیوں کو ایکسپوڑر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے باوجود ٹیلنٹ سامنے لانے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، قلندرز کے سکندرز کے نوجوانوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے کہ ورچوئل ٹیلنٹ پروگرام قلندر کے سکندر کے چھٹے ہفتے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے، منتخب ہونے والے 16 کرکٹرز میں چار چار بیٹسمین فاسٹ بولرز ، اسپنرز اور وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ چار بیٹسمینوں میں علی شاہد بٹ، محمد طہٰ، ثاقب جمیل اور احسن بھٹی، بولروں میں محمد بلال، الفت حسین شاہ، عامر بروہی اور شہاب، اسپنرز میں عمر لوہیہ، سید جعفری، اسد سکندر اور اسفند مہران جب کہ چار وکٹ کیپرز میں مقبول احمد، یاور بشیر حمزہ اکبر اور رضا المصطفیٰ شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -