24 گھنٹوں میں مزید108 ہیلتھ کیئرورکرز میں کورونا کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد3196 ہو گئی،2 اموات

24 گھنٹوں میں مزید108 ہیلتھ کیئرورکرز میں کورونا کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد3196 ...
24 گھنٹوں میں مزید108 ہیلتھ کیئرورکرز میں کورونا کی تصدیق ،متاثرین کی تعداد3196 ہو گئی،2 اموات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کے ملک بھر میں فرنٹ لائن ورکرز پر وار جاری ہیں ،24 گھنٹوں میں مزید108 ہیلتھ کیئرورکرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ کیئرورکرز کی تعداد3196 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا سے متاثرہ مزید 2 ہیلتھ کیئرورکرز جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد31 ہو گئی ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ کورونا ڈیوٹی پر مامور ہیلتھ کیئرپروفیشنلزکی رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی گئی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک میں مزید61 ڈاکٹرزمیں کورونا کی تصدیق تعداد1876 ہو چکی ہے،رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 423 نرسز اور897 دیگر ہسپتال ملازمین کورونا کاشکار ہوئے،کورونا وائرس کاشکار 253 ہیلتھ پروفیشنلز ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ،ملک میں کورونا وائرس میں مبتلا5 ہیلتھ پروفیشنلزکی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ابتک 1148 ہیلتھ پروفیشنلز صحت یاب ہوچکے ہیں ،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب میں 380 ڈاکٹرز،138 نرسز ،203 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کے پی 451 ڈاکٹرز،162 نرسز اور374 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،سندھ میں 616 ڈاکٹرز،63 نرسز اور122 ہیلتھ سٹاف کورونا کاشکار ہوئے،اسلام آبادکے 164 ڈاکٹرز،51 نرسزاور83 ہیلتھ سٹاف کورونا کاشکارہوئے،رپورٹ میں کہاگیاہے کہ گلگت بلتستان کے 15 ڈاکٹرز،2 نرسزاور43 ہیلتھ سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،بلوچستان 238 ڈاکٹرز،4 نرسز اور61 ہیلتھ سٹاف کورونا کاشکار بن چکے ہیں،آزادکشمیر کے 12 ڈاکٹرز،3 نرسزاورہیلتھ سٹاف کے 11 ارکان کورونا کا شکار ہوئے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -