ارتغرل سے شہرت کے بعد پی ٹی وی کی ایسی فاش غلطی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، فواد چوہدری کا سبق سکھانے کا مطالبہ

ارتغرل سے شہرت کے بعد پی ٹی وی کی ایسی فاش غلطی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، فواد ...
ارتغرل سے شہرت کے بعد پی ٹی وی کی ایسی فاش غلطی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ، فواد چوہدری کا سبق سکھانے کا مطالبہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ارتغرل سے پاکستا ن کے سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نے خوب شہرت کمائی تاہم پی ٹی وی نیوز کے ایک پروگرام کے دوران ایسی   غلطی کر دی گئی کہ سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں جبکہ فواد چوہدری بھی میدان میں آئے اور انہوں نے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی نیوز کے بچوں کے خصوصی پروگرام کے دوران پاکستان کا نقشہ دکھایا گیا ، اس نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا نہیں بلکہ بھارت کا حصہ دکھا دیا گیا اور اس غلطی نے پاکستانیوں کے غیض و غضب کو دعوت دیدی ہے ۔ صحافی عدیل راجہ نے پی ٹی وی نیوز کے پروگرام کا چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ پیغام لکھا کہ ” تو ارشد خان اور راشد خان دیگر عہدیداروں کے ساتھ مل کر پی ٹی وی چلا ررہے ہیں جو کہ ایک نقشے کا کا معاملہ نہیں سنبھال سکتے ، بچوں کے خصوصی پروگرام میں نقشے میں کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھا دیا گیا؟ ، کیوں ؟ ہم سے اس چینل کیلئے زبردستی پیسے لیے جاتے ہیں جسے بیوقف اور نااہل لوگ چلا رہے ہیں ۔“

عدیل راجہ کا جب یہ ٹویٹ فواد چوہدری کی نظروں سے وہ بھی آگ بگولہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نہایت شرمناک ، ارشد خان پی ٹی وی کی سربراہی ایک دہائی سے کر رہے ہیں اور شائد وہ بھول گئے ہیں کہ وہ پی ٹی وی کے چیئرمین اور ایم ڈی ہیں’دور درشن “ کے نہیں ، امید ہے کہ شبلی فراز اس معاملے پر سخت اقدام اٹھائیں گے اور انہیں سکھائیں گے کہ کشمیر کی پاکستان کیلئے کیا اہمیت ہے ۔“

سوشل میڈیا پر معاملہ گرم ہوا اور جب لوگوں نے سرکاری ٹیلی ویژن کو ا ن کی غلطی کا احساس دلایا تو پی ٹی وی کی انتظایہ بھی میدان میں آ گئی اور پیغام جاری کرتے ہوئے سخت کارروائی کا اعلان کیا ۔پی ٹی وی کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیا کہ ”پی ٹی وی کی انتظامیہ نے پروگرام کے دوران پاکستان کے نقشے کی غلط تصویر چلانے پر انسانی غلطی کا سختی سے نوٹس لیا ہے ، پی ٹی وی کے ایم ڈی نے کہاہے کہ ادارے میں اس قسم کی غلطیوں کی ذرہ برابر بھی گنجائش نہیں ہے ، یقین دہانی کرواتے ہیں کہ ایسی غلطی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا ۔“

پی ٹی وی کی سنگین غلطی پر ٹویٹر صارف دلشاد کافی ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” سرکاری ٹی وی چینل سے کشمیریوں کے ساتھ یہ ظلم اور نا انصافی صرف موجودہ نالائق حکومت میں ہی ممکن تھی،او ظالموں اس ملک کا کچھ تو باقی رہنے دو،تصور کریں یہ سب ن لیگ یا پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوتا تو اب تک غدار قرار پا چکے ہوتے لیکن موجودہ حکمرانوں کو سب معاف ہے محب وطن جو ٹھہرے۔“

رضوان اعوان نامی صارف کا کہناتھا کہ ” مجھے پی ٹی وی سے ایسی حرکت کی ہرگز امید نہیں تھی ، یہ واضح چیف ایگزیکٹو آفیسر کی غلطی ہے ، فواد چوہدری صاحب مہربانی فرما کر اس پر ایکشن لیں اور انکوائری کروائیں ۔“

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ” اس طرح کی غلطیوں کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے والے نقشے زیادہ نہیں ہیں ، زیادہ تر ڈیزائنر گراف بناتے ہیں اور انہیں سبسکرپشن پلیٹ فارمز پر رکھ دیتے ہیں ، میں ایسے ہی نقشوں پر کام کر رہاہوںتاکہ انہیں مفت فراہم کیا جا سکے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -