چینی کمیشن رپورٹ پرآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن چیخ رہی ہے،فیاض الحسن چوہان

چینی کمیشن رپورٹ پرآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن چیخ رہی ہے،فیاض الحسن ...
چینی کمیشن رپورٹ پرآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن چیخ رہی ہے،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ چینی کمیشن رپورٹ پرآل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن چیخ رہی ہے،متحدہ اپوزیشن ایک طرف کرپشن کی اے بی سی فرفربولتی ہے،دوسری طرف احتساب سے بچنے کیلئے اے پی سی کی بھی ماہرہے۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن احتساب سے نہیں بچ سکتی،وزیراعظم کا انصاف اوراحتساب کاجذبہ غیرجانبدار ہے،وزیراعظم نے سب سے پہلے شوگرسکینڈل پرکمیشن بنایا،انہوں نے کہاکہ قوم ڈاکوو¿ں کے خلاف کارروائی پر وزیراعظم کے جذبے کو سلام پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -