وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار ہو گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار ہو گئے
وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار ہو گئے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کوروناکاشکار ہو گئے ،وزیر ریلوے نے خود کو گھر پرقرنطینہ کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے، وزیر ریلوے نے دو ہفتے کیلئے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے،ترجمان ریلوے کاکہنا ہے کہ وزیر ریلوے میں کورونا کی بظاہر کوئی علامات نہیں ،تاہم انہوں نے خودکوگھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔شیخ رشید کاکہناہے کہ سات دن بعد دوبارہ ٹیسٹ کراﺅں گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -