ہسپتال منتقل کی گئیں کورونا کی مریضہ پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کی حالت اب کیسی ہے؟ خاندانی ذرائع نے بتا دیا

ہسپتال منتقل کی گئیں کورونا کی مریضہ پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کی حالت اب ...
ہسپتال منتقل کی گئیں کورونا کی مریضہ پاکستانی اداکارہ روبینہ اشرف کی حالت اب کیسی ہے؟ خاندانی ذرائع نے بتا دیا

  

کراچی (ویب ڈیسک) ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صحت بہتر ہورہی ہے، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اداکارہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا۔روبینہ اشرف کی طبیعت خراب ہونے پرانہیں دو روز قبل کلفٹن کے نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔روبینہ اشرف کے خاندانی ذرائع کے مطابق اداکارہ کی صحت بہتر ہورہی ہے اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

تفریح -کورونا وائرس -