صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار در محمد ناصر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار در محمد ناصر کورونا کے باعث ...
صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار در محمد ناصر کورونا کے باعث انتقال کرگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سرداردر محمد ناصر کورونا کے باعث انتقال کرگئے ،سردار در محمد ناصر کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار در محمد ناصر کا چند روز قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور انہیں طبیعت خراب ہونے پربذریعہ ایئر ایمبولینس کراچی منتقل کیا گیا تھا،سردار در محمد ناصر کو سانس لینے میں مشکلات کاسامنا تھا۔

خاندانی ذرائع کاکہنا ہے کہ صوبائی نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی سردار در محمد ناصر کاآج کورونا کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -