کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس:22 کروڑکیلئے صرف 100 لیبارٹریز کیسے؟،سو لیبارٹریزتوصرف کراچی میں ہونی چاہئیں،چیف جسٹس پاکستان

کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس:22 کروڑکیلئے صرف 100 لیبارٹریز کیسے؟،سو ...
کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس:22 کروڑکیلئے صرف 100 لیبارٹریز کیسے؟،سو لیبارٹریزتوصرف کراچی میں ہونی چاہئیں،چیف جسٹس پاکستان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس میں چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ 22 کروڑکیلئے صرف 100 لیبارٹریز کیسے؟،سو لیبارٹریزتوصرف کراچی میں ہونی چاہئیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ابتک کتنے کورونامریضوں کے ٹیسٹ مکمل کیے گئے،کوروناکے کتنے ٹیسٹ سرکاری اورکتنے نجی لیبزنے کیے؟۔

تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس ازخودنوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ سماعت کررہاہے،جسٹس مظہرعالم میاں خیل آج عدالت نہیں آسکے ۔ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے عدالت کوبتایاکہ کوروناٹیسٹ کی استعدادکار 30 ہزارسے بڑھ چکی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ 30 ہزارٹیسٹ تونہ ہونے کے برابرہیں،پاکستان کی آبادی 22 کروڑہے۔

ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کوساتھ ساتھ بڑھایاجائےگا،عدالت نے کہاکہ این ڈی ایم اے صوبوں کوٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کاکہے،ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ کورونامریض ایک لاکھ سے تجاوزکرچکے،ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ کوورناٹیسٹنگ کی 100 لیب قائم کی جاچکی ہیں،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ 22 کروڑکیلئے صرف 100 لیبارٹریز کیسے؟،سو لیبارٹریزتوصرف کراچی میں ہونی چاہئیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ابتک کتنے کورونامریضوں کے ٹیسٹ مکمل کیے گئے،کوروناکے کتنے ٹیسٹ سرکاری اورکتنے نجی لیبزنے کیے؟۔

ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ یہ تمام تفصیلات صرف وزارت صحت دے سکتی ہے،ہماراکام لیب کوطبی سامان فراہم کرناہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ اب تک کتنے ٹیسٹ مفت کیے گئے؟،ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ حکومت کوروناکے ٹیسٹ مفت کررہی ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ بیرون ممالک میں تواب ہرشہری کاٹیسٹ ہورہا ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمدنے استفسار کیاکہ چین نے پاکستان کو کتنے وینٹی لیٹرزعطیہ کیے ہیں؟،ممبرلیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ چین نے پاکستان کو 100 وینٹی لیٹرعطیہ کیے،این ڈی ایم اے نے 1400 وینٹی لیٹربیرون ممالک سے خریدے،چیف جسٹس گلزاراحمد نے استفسارکیاکہ پاکستان میں وینٹی لیٹرزکون تیارکررہا ہے؟،ممبر لیگل این ڈی ایم اے نے کہاکہ پی اوایف واہ،ڈسکواورنجی صنعت وینٹی لیٹربنارہے ہیں

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -