سنتھیا ڈی رچی نے تحریک انصاف میں روابط کا اعتراف کرلیا

سنتھیا ڈی رچی نے تحریک انصاف میں روابط کا اعتراف کرلیا
سنتھیا ڈی رچی نے تحریک انصاف میں روابط کا اعتراف کرلیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سنتھیا ڈی رچی نے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک پر جنسی زیادتی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں 10 سال بعد یہ بات کرنے کے قابل اس لیے ہوئی کیونکہ آج میرے پیپلز پارٹی ، ن لیگ میں روابط ہیں ،اس کے علاوہ میرے تحریک انصاف میں بھی روابط ہیں ، مجھے آن لائن بھی ہراساں کیا جاتا رہاہے ۔

نجی ٹی وی ” جیونیوز“ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سنتھیا رچی نے کہا کہ میں نے امریکی سفارتخانے کو شکایت کی مگر خاص رسپانس نہیں ملا، امریکی سفارتخانے نے مجھے امریکا واپس جانے کا مشورہ دیا، ایک سے زیادہ لوگوں نے مختلف موقعوں پرمجھے جنسی طور پر ہراساں کیا، مجھ سے زیادتی کی گئی جس پر میں نے یہ ردعمل دینا شروع کیا ہے، 10برس بعد یہ بات کرنے کے قابل اس لئے ہوئی کہ آج میرے پیپلز پارٹی ، ن لیگ میں روابط ہیں، میرے تحریک انصاف میں بھی روابط ہیں، مجھے آن لائن بھی ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔

سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ دو سال سے پی ٹی ایم کے بارے میں تحقیق کررہی ہوں، مجھے پی ٹی ایم اورپیپلز پارٹی کے درمیان تعلقات کے تانے بانے ملے ہیں، بینظیر بھٹوسے متعلق جو ٹوئٹ کی وہ معلومات مجھے پیپلز پارٹی کے سینئر لوگوں نے دی تھیں۔ان کا کہناتھاکہ میں کس ویزے پر پاکستان میں کام کررہی ہوں یہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ نہیں ہے، کس ویزے پر پاکستان میں موجود ہوں کسی کوا س سے لینا دینا نہیں ہونا چاہئے، میں جس ویزے پرپاکستان میں مقیم ہوں حکومت اور انتظامیہ کو اس کا علم ہے، میرا ایجنڈا سچائی ہے جوعدالت میں سامنے آئے گا، اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ہر حد تک جاوں گی، میں پاکستان میں ہی ہوں کہیں نہیں جارہی ہر طرح کے حالات کا سامنا کروں گی، ذاتی طور پر بینظیربھٹو کی عزت کرتی ہوں۔

مزید :

قومی -