سنتھیا رچی پہلی مرتبہ پاکستان کب آئیں اوران کی عمر کتنی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

سنتھیا رچی پہلی مرتبہ پاکستان کب آئیں اوران کی عمر کتنی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ ...
سنتھیا رچی پہلی مرتبہ پاکستان کب آئیں اوران کی عمر کتنی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں پر سنگین الزامات کی بارش کرنے والی معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کا پاکستان آنے اور جانے کا سفری ریکارڈ سامنے آ گیاہے ، وہ دو مختلف پارسپورٹس پر 52 مرتبہ پاکستان آئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ سنتھیا رچی کے پاسپورٹ پر موجود معلومات کے مطابق پاسپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی امریکی ریاست لوئیزیانہ میں 22 اپریل 1976 کو پیدا ہوئیں اور ان کی عمر اس وقت لگ بھگ 44 برس کے قریب ہے ۔سنتھیا رچی کا پہلا پاسپورٹ 9 دسمبر 2008 کو جاری ہوا جب کہ امریکی حکام نے سنتھیا رچی کا آخری پاسپورٹ 18 جولائی 2018 کو جاری کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سنتھیا رچی پاکستان میں پہلی بار 9 نومبر 2009 کو آئیں، صرف 3 دن قیام کے بعد 12 نومبر کو کراچی سے ہی واپس روانہ ہوگئیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں 10 سال سے قیام پزیر امریکی خاتون سنتھیا رچی نے چند روز قبل پہلے پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو پر الزامات عائد کیے اور پھر سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ یوسف رضا گیلانی اور مخدو شہاب الدین پر دست درازی کے الزامات عائد کیے ۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے سنتھا رچی کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے اور پیپلز پارٹی نے امریکی خاتون کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کر لیا ہے۔

مزید :

قومی -