پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے،شہبازشریف

پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے،شہبازشریف
پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے،شہبازشریف

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہاہے کہ پٹرول کا بحران حکومتی نظام کے مفلوج ہونے کی نشانی ہے،حکومت پٹرولیم کمپنیوں کیساتھ بیٹھ کر فوری حل نکالے عوام کو سزا نہ دی جائے ۔

شہبازشریف کاکہنا ہے کہ پٹرولیم کے شعبے کیساتھ معیشت والی سنگین غلطی دہرائی جارہی ہے،پٹرولیم قیمتوں میں تاریخی کمی کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے سکی ،انہوں نے کہاکہ دنیا میں تیل کی قیمتیں منفی میں جاچکی ہیں لیکن پاکستان میں تیل نایاب ہوچکا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کہاکہ کورونا کے سبب ایک دوسرے سے فاصلے پر رہنے کی ضرورت ہے ،پٹرول کی قلت نے ہر جگہ عوام کے ہجوم لگا دیئے ہیں ،حکومت کی بدانتظامی اور نااہلی کاطوطی سرچڑھ کر بول رہا ہے ،انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو منتقل کیوں نہیں کیاگیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -