گورنر ہاﺅس میں ڈاکٹر پر خاتون کے زیادتی کی کوشش کے الزام کا ڈراپ سین ہوگیا

گورنر ہاﺅس میں ڈاکٹر پر خاتون کے زیادتی کی کوشش کے الزام کا ڈراپ سین ہوگیا
گورنر ہاﺅس میں ڈاکٹر پر خاتون کے زیادتی کی کوشش کے الزام کا ڈراپ سین ہوگیا

  

لاہور(آئی این پی) گورنر ہائوس کے ڈاکٹر کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا الزام جھوٹا نکلا۔ گور نر ہائوس کے ڈاکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون اعظمی شہزادی نے جوڈیشل مجسٹر یٹ کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ڈاکٹر مشرف نے میرے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں کی میں اپنے جھوٹا مقدمہ درج کروانے کے اپنے جرم کا اعتراف کرتی ہوں اور ڈاکٹر کے خلاف اپنی ایف آئی آر بھی واپس لیتی ہوں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اعظمی نامی خاتون بلیک میلر گینگ کا حصہ نکلی،اس کے خلاف لاہور سمیت کئی شہروں میں پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔اعظمی نے لودھراں لاہور سمیت کئی شہروں میں لوگوں کو بلیک میل کر نے کے لیے انکے خلاف جھوٹے مقدمے درج کروائے۔ڈاکٹر مشرف کے خلاف زیادتی کا جھوٹا الزام لگانیوالی اعظمی شہزادی کیخلاف لاہور کے علاقہ سندر میں زنا کاری کا مقدمہ بھی درج ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -