پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان بھی کوروناوائرس میں مبتلا

پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان بھی کوروناوائرس میں مبتلا
پیپلز پارٹی رہنما اخونزادہ چٹان بھی کوروناوائرس میں مبتلا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ چار دن تیز بخار رہا لیکن اب کچھ بہتر ہوں،ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے اور میں آئسولیشن میں ہوں، اخونزادہ چٹان نے جلد صحتیابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ آج تین سیاستدانوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور شیخ رشید بھی شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -