سارہ لورین کی پہلی ایکشن فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘کی رونمائی
کراچی (پریس ریلیز) بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے والی، ورسٹائل اداکارہ سارہ لورین نے اپنی پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی رونمائی کی۔ اس کا اعلان رواں ہفتہ کے آغاز پر کیا گیا تھا جب فلم کی کاسٹ نے آفیشل پوسٹرز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کئے تھے۔ اداکارہ سارہ لورین ’عشرت میڈ ان چائنا‘ میں پہلی مرتبہ ایکشن پر مبنی کردار میں نظر آئیں گی۔
مرزا کی 2006میں طنزیہ ٹیلی ویژن سیریز عشرت باجی کے گرد گھومتی، عشرت میڈ ان چائنا ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے جو گینگ کے درمیاں دشمنی کے اتار چڑھاؤ پرمبنی ہے۔ مداحوں کی توقعات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ لورین کا کہنا تھا کہ اس وقت بہت زیادہ تفصیلات نہیں بنا سکتی۔ تاہم صنم کے مطابق تصاویر دیکھنے سے کرداروں کے بارے میں زیادہ واضح نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ کاسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات ظاہر کر رہے ہیں۔ ہم نے واقعی سخت محنت کی ہے۔ ہدایتکار، ٹیم اور میرے ساتھی ادارکار سب نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ میں اس فلم میں ایکشن ڈیبیو دینے جا رہی ہوں اوراپنے فینز کا ردعمل جاننے کے لئے بے تاب ہوں۔ ہمیشہ تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی جستجو میں، ہم سب فلم بناتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ لوگ بھی اس فلم کو دیکھتے ہوئے بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔
سارہ لورین اس سے قبل پاکستان میں پہلے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی تشخیص سے پہلے اداکار محب مرزا، صنم سعید اور شمعون عباسی سمیت ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی پوری ٹیم کے ہمراہ تھائی لینڈ کا سفر بھی کر چکی ہیں۔ بد قسمتی سے ملک میں اچانک لاک ڈاؤن، قومی اور بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کے اعلان کے بعد تمام کاسٹ اور عملہ تھائی لینڈ میں پھنس گیا تھا۔ تاہم حکومت سے متعدد اپیلوں کے رد عمل میں فلم کی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں وطن واپس بھیجا گیا۔
ایک الف فلمز اور الیون الیون فلمز کی پیشکش ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی بہترین کاسٹ میں سارہ لورین کے ہمراہ محب مرزا، شمعون عباسی، صنم سعید، مانی، نیر اعجاز، شبیر جان اور علی کاظم نمایاں ہیں۔توقع ہے کہ فلم 2020میں ریلیز ہوگی۔ سارہ لورین کے کردار کے بارے میں مزید تفصیلات آئندہ فراہم کی جائیں گی۔
مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کیجئے:
مزید معلومات کیلئے ملاحظہ کیجئے:
فیس بک : @SaraLorenOfficial
انسٹا گرام : @Saralorenofficial
آفیشل ہیش ٹیگز : #SaraLoren #CoVid19
میڈیا یا پریس ریلیز سے متعلق معلومات کیلئے:
پی ایچ سلوشنز
فون
0312-2084830
ای میل : phsolutionspk@gmail.com