قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری مگر دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ کا کیا بنا؟

قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری مگر دورہ انگلینڈ کی تیاریوں ...
قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری مگر دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ کا کیا بنا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی وباءکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر قومی کرکٹرز کی انفرادی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے ٹریننگ کیمپ سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹرز موجودہ حالات میں اپنے اپنے مقامات پر ٹریننگ کر رہے ہیں اور دستیاب سہولیات میں بیٹنگ اور باﺅلنگ کی پریکٹس میں مصروف ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کورونا وائرس کے دروان بائیو سیکیور انتظامات میں تاحال کیمپ لگانے کا اعلان نہیں کر سکا اور ٹریننگ کیمپ کیلئے پی سی بی کو کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے بھی بڑی تعداد میں کیمپ لگانے میں دشواری کا سامنا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں طویل کیمپ اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں شرکت خطرے سے خالی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے انگلینڈ ٹور کیلئے جون کے پہلے ہفتے میں کیمپ لگانے کا پلان بنایا تھا۔

مزید :

کھیل -