رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یو بیڈ ز یقینی بنائیں گے : اسد عمر

رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یو بیڈ ز یقینی بنائیں گے : اسد عمر
رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یو بیڈ ز یقینی بنائیں گے : اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت رواں ماہ میں ایک ہزار آئی سی یوبیڈز یقینی بنائے گی، صوبوں کیساتھ ملکر صحت کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کورونا وائرس سے بچاو کا واحد حل احتیاط ہے، ایک ہفتے میں 250 وینٹی لیٹرز صوبوں کو فراہم کیے گئے، کورونا کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباوبڑھ رہا ہے، صحت کے نظام میں بہتری سے متعلق صوبوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 671 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 67 ہوگئی۔

مزید :

قومی -