”اس کام سے بہتر ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں“ وہاب ریاض نے حیران کن منطق پیش کر دی

”اس کام سے بہتر ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں“ وہاب ریاض نے حیران کن منطق ...
”اس کام سے بہتر ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں“ وہاب ریاض نے حیران کن منطق پیش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ بینچ پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں، دورہ انگلینڈ ہمیشہ سے ہی پاکستانی ٹیم کیلئے چیلنجنگ رہا ہے اور موجودہ صورتحال میں تو کارکردگی کیساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بچاﺅ کی کوشش بھی کرنا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے وقفے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جب میں نے یہ فیصلہ کیا تو اس وقت 2سال سے ٹیسٹ ٹیم سے باہر تھا۔میری وائٹ بال کرکٹ میں کارکردگی زیادہ اچھی تھی،اب میں صرف اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہوں گا جب اپنی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کے قابل ہوں اور ٹیم کا مستقل ممبر بن سکوں، بنچ پر بیٹھنے سے بہتر ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہوں۔
وہاب ریاض نے کہاکہ میں نے ہمیشہ سپورٹس مین سپرٹ کے تحت کرکٹ کھیلی،اگر آخری گیند پر حریف ٹیم کو2 رنز درکار ہوں گے تو میں یہ کبھی نہیں چاہوں گا کہ گیند کرنے سے پہلے اگر بیٹسمین کریز سے باہر نکل رہا ہوتو اسے رن آﺅٹ کردوں کیونکہ ایسی جیت بے مزہ ہوتی ہے، میں زندگی کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں اور زیادہ ٹینشن نہیں لیتا۔

مزید :

کھیل -