”کسی نے مجھے فکسر کہہ کر پکارا تو میں۔۔۔“ سلیم ملک نے دبنگ اعلان کر دیا

”کسی نے مجھے فکسر کہہ کر پکارا تو میں۔۔۔“ سلیم ملک نے دبنگ اعلان کر دیا
”کسی نے مجھے فکسر کہہ کر پکارا تو میں۔۔۔“ سلیم ملک نے دبنگ اعلان کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے کہا ہے کہ اگر کسی نے مجھے فکسر کہہ کر پکارا تو میں اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے کہا کہ میں نے طویل عدالتی جنگ لڑنے کے بعد اپنا نام کلیئر کروایا، جن لوگوں نے ایسا نہیں کیا، جن کو عدالت سے کلین چٹ نہیں ملی، ان کے نام لیں، ان کو جو مرضی کہہ کر پکاریں لیکن اگر کسی نے مجھے فکسر کہا تو اس کے خلاف عدالت میں کیس دائر کروں گا۔

واضح رہے کہ سلیم ملک گزشتہ دنوں اچانک منظر عام پر آئے اور کہا کہ جسٹس قیوم رپورٹ میں مشکوک قرار دیئے جانے کرکٹرز کی مختلف ادوار میں بورڈ سے وابستگی ہوتی رہی ہے،سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث محمد عامر، سلمان بٹ، محمد آصف اور شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی ہوگئی تو مجھے کیوں مواقع سے محروم رکھا جا رہا ہے حالانکہ میرا نام عدالت سے کلیئر ہو چکا۔

مزید :

کھیل -