پی سی بی نے حسن علی کو خوشخبری سنا دی

پی سی بی نے حسن علی کو خوشخبری سنا دی
پی سی بی نے حسن علی کو خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ انجری کا شکار آل راﺅنڈر حسن علی کی کرکٹ میں واپسی تک مالی معاونت جاری رکھے گا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کے باعث کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ حسن علی ہمارا اثاثہ اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب حسن علی کو ہماری ضرورت ہے اور وہ ہماری طرف دیکھ بھی رہے ہیں تو ان حالات میں ان کی مدد کرنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

کھیل -