یوسف رضا گیلانی پر ہراسانی کا الزام، سنتھیا رچی نے ثبوت کے طور پر ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

یوسف رضا گیلانی پر ہراسانی کا الزام، سنتھیا رچی نے ثبوت کے طور پر ایسی تصاویر ...
یوسف رضا گیلانی پر ہراسانی کا الزام، سنتھیا رچی نے ثبوت کے طور پر ایسی تصاویر شیئر کردیں کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر ہراسانی کا الزام لگانے کے بعد ثبوت کے طور پر حیران کن تصاویر بھی شیئر کردیں۔

یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سنتھیا رچی کے الزامات مسترد کیے جانے کے بعد انہوں نے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔سنتھیا رچی نے کہا " میں شروع سے ہی کہہ رہی ہوں کہ میری  گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی تھی، نیچے فراہم کی گئی ہماری دونوں تصاویر کمرہ استقبالی کی ہیں ، یہی وہ جگہ ہے جہاں مجھے غیر مناسب طریقے سے گلے لگایا گیا۔"

سنتھیا رچی نے کہا انہیں یقین ہے کہ متعلقہ ایجنسیوں کے پاس  لاگ بک اور میرے وزٹ کے دستاویزی شواہد موجود ہوں گے۔

اس سے قبل  سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم ہوتے ہوئے انہیں ایوان صدر میں جسمانی طور پر ہراساں کیا تھا،" انہوں نے مجھے غیر مناسب طریقے سے گلے لگایا تھا۔"

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات پر کہا تھا کہ ان کی امریکی خاتون سے ایوان صدر میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔  انہوں نے بطور وزیراعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات تک نہیں کی،وفود سے کی گئی ملاقاتوں میں اگر سنتھیا موجود تھیں تو اس کا علم نہیں۔سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سنتھیا سے پہلی اور آخری ملاقات سال2019 میں اسلام آباد میں ایک سفارتکار کے گھر پر ہوئی تھی اور اس ملاقات کے دوران جلیل عباس جیلانی اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔