”بورڈ نے مجھے ریٹائر کرانے کیلئے ہنگامی طور پر ون ڈے میچ رکھا“ معروف کرکٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا

”بورڈ نے مجھے ریٹائر کرانے کیلئے ہنگامی طور پر ون ڈے میچ رکھا“ معروف کرکٹر ...
”بورڈ نے مجھے ریٹائر کرانے کیلئے ہنگامی طور پر ون ڈے میچ رکھا“ معروف کرکٹر نے حیران کن انکشاف کر دیا

  

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ بورڈ نے انہیں ریٹائر کرانے کیلئے ہنگامی طور پر زمبابوے سے ون ڈے میچ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہی میں ریٹائرمنٹ لینا چاہتا تھا مگر پھر ٹیم میں استحکام کی بات ہونے لگی اور مجھے رکنا پڑا، میں نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نظم الحسن سے کہا کہ پہلے بنگلہ دیش پریمیر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے بعد کپتانی چھوڑ دوں گا لیکن اس دوران بورڈ نے زمبابوے کے خلاف میرے لئے الوداعی میچ کا اہتمام کیا۔

انہوں نے کہا کہ الوداعی میچ کا انتظام 2 کروڑ ٹکا میں پڑتا اور جس انداز میں بی سی بی نے میری ریٹائرمنٹ کا پلان بنایا اس پر مجھے کافی افسوس ہوا جس پر میں نے اس میچ میں شرکت سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ کپتانی چھوڑنے کے باوجود مشرفی نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

مزید :

کھیل -