یورپ کے کسانوں کے لیے مختص کی گئی امداد میں سے دبئی کے امیر ترین حکمران کو کروڑوں روپے کیوں ملتے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ یورپی یونین میں ہنگامہ برپا ہوگیا

یورپ کے کسانوں کے لیے مختص کی گئی امداد میں سے دبئی کے امیر ترین حکمران کو ...
یورپ کے کسانوں کے لیے مختص کی گئی امداد میں سے دبئی کے امیر ترین حکمران کو کروڑوں روپے کیوں ملتے ہیں؟ ایسا انکشاف کہ یورپی یونین میں ہنگامہ برپا ہوگیا

  

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی طرف سے یورپی ممالک کے کسانوں کے لیے مختص کی گئی گرانٹ میں سے دبئی کے کھرب پتی حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم کو کروڑوں روپے ملنے کا انکشاف منظرعام پر آنے سے یورپ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق شیخ محمد بن راشد المختوم بھی سکاٹ لینڈ میں جاگیر کے مالک ہیں اور ان کے گھوڑوں کے فارم ہیں جہاں گھوڑوں کی نسل کشی کی جاتی ہے اور ان کی مدات میں یورپی یونین کی گرانٹ سے انہیں کروڑوں روپے ملتے ہیں۔

سکاٹ لینڈ میں شیخ محمد کی 63ہزار ایکڑ پر محیط ویسٹر روز اسٹیٹ ہے جس کی مد میں شیخ محمد بن راشد کو 80ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 1کروڑ 65لاکھ روپے)ملتے ہیں اور نیومارکیٹ ہارس بریڈنگ اینڈ ہارس ریسنگ گراﺅنڈ کی مد میں وہ 3لاکھ 16ہزار پاﺅنڈ (تقریباً6کروڑ 52لاکھ 42ہزار روپے)لے چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہونے کے باوجود 70سالہ شیخ محمدیورپ میں کسانوں کی دی جانے والی سبسڈی سے سب سے زیادہ مستفید ہونے والے چند بڑے لوگوں میں سے ایک ہیں، حالانکہ اس وقت ان کی دولت کا تخمینہ 2ارب پاﺅنڈ لگایا جاتا ہے۔ ان کے کسانوں کو دی جانے والی سبسڈی میں سے بڑی رقم لینے کے انکشاف پر یورپی یونین میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے جہاں قانون ساز اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -