جولائی کے آخر اور اگست میں کورونا عروج پر ہوگا، احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے: وزیر اعظم

جولائی کے آخر اور اگست میں کورونا عروج پر ہوگا، احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت ...
جولائی کے آخر اور اگست میں کورونا عروج پر ہوگا، احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے: وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جولائی کے آخر  یا  اگست میں پاکستان میں کورونا کی وبا عروج پر ہوگی، عوام نےکورونا وائرس کوسنجیدہ نہیں لیا تو ملک کو نقصان ہوگا، اگر احتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنےوالاہے۔

کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  لاک ڈاؤن سےکورونا ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کاپھیلاؤکم ہوجاتا ہے، لاک ڈاؤن  کی وجہ سےلوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں جس کی  وجہ سے  امیر ترین ملک بھی اسے کھولنےکافیصلہ کر رہےہیں، امریکامیں کوروناسےایک لاکھ سےزیادہ لوگ مرگئے لیکن وہاں بھی ایس او پیز کے ساتھ ملک کھول دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا عروج جولائی کے آخر یا اگست میں ہوگا، اگر احتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنےوالاہے، اگرعوام بےاحتیاطی کریں گے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ملک کوخطرےمیں ڈال رہےہیں، عوام نےکورونا وائرس کوسنجیدہ نہیں لیا تو ملک کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے کہا ہمیں پتاہےکوروناوائرس کوپھیلناہے لیکن  ہماری کوشش ہے کہ ملک میں کوروناتیزی سےنہ پھیلے، ایس او پیز پر عمل کریں گے تو کیسز تیزی سے نہیں پھیلیں گے، کورونا تیزی سے نہیں پھیلے گا تو اسپتالوں پر پریشر کم آئے گا، کوشش ہے ان ڈھائی مہینوں میں کورونا کو تیزی سے پھیلنے سے روکا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -