ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گیا

ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گیا
ُPUBG میں ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا کہ مسلمان پلیئرز کو غصہ چڑھ گیا

  

رباط(مانیٹرنگ ڈیسک) پب جی(PUBG)دنیا کی چوتھی بڑی موبائل فویڈیو گیم ہے جسے کھیلنے والوں کی تعداد 75کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔ اب اس گیم میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا ہے کہ مسلمان کھلاڑی غضبناک ہو گئے۔ مراکو ورلڈ نیوز کے مطابق گیم کے ایک موڈ میں ’بت پرستی‘ کا ایک فیچر شامل کر دیا گیا ہے جس پر دنیا بھر کے مسلمان پلیئر شدید غصے میں آ گئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ’ان انسٹال پب جی‘ کا ہیش ٹیگ سرفہرست جا رہا ہے۔

ٹوئٹر پر یہ ہیش ٹیگ کویت میں چوتھے، متحدہ عرب امارات میں پانچویں، اومان میں چھٹے اور اردن میں نویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ترکی، پاکستان اور بھارت سمیت تمام ممالک سے مسلمان اس گیم کے اس فیچر پر شدید مشتعل ہیں اور لوگوں سے اس کے بائیکاٹ اور فونز سے اسے’ ان انسٹال‘ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”بھلے ہی یہ گیم شرک نہ ہو لیکن اس کا یہ فیچر شرک ہے اور کسی بھی مسلمان کو اب یہ گیم نہیں کھیلنی چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی -