آئمہ بیگ کی پلاسٹک سرجری، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

آئمہ بیگ کی پلاسٹک سرجری، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
آئمہ بیگ کی پلاسٹک سرجری، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ نے گزشتہ دنوںسوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کی۔ اس دوران مداحوں نے گلوکارہ کے چہرے کے عوارض میں ایک ایسی نمایاں تبدیلی دیکھ لی کہ سوشل میڈیا پر بھونچال آ گیا اورلوگوں نے گلوکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ تبدیلی آئمہ بیگ کے ہونٹوں میں آئی تھی۔ انہوں نے پلاسٹک سرجری کے ذریعے اپنے باریک ہونٹ نمایاں طور پر موٹے کروا لیے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرن نامی لڑکی نے آئمہ بیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ”پہلے تو آئمہ بیگ کا لہجہ ہی جعلی اور مصنوعی تھا، اب اس نے ہونٹ بھی مصنوعی بنوا لیے ہیں۔“ شیزا رحمان نامی لڑکی نے لکھا کہ ”لیکن آئمہ بیگ کا مصنوعی لہجہ اور ہونٹ لیکن۔۔۔“انسٹاگرام پر ایک صارف نے آئمہ بیگ کی پہلے اور بعد کی دو تصاویر ایک ساتھ پوسٹ کیں اور لکھا کہ ”مجھے اس کے ہونٹوں کی تبدیلی اچھی لگی لیکن قدرتی حسن قدرتی حسن ہی ہوتا ہے۔“

مزید :

تفریح -