پانی پینے کا درست طریقہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی اسلامی تعلیمات کی تائید کردی

پانی پینے کا درست طریقہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی اسلامی تعلیمات کی ...
پانی پینے کا درست طریقہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے بھی اسلامی تعلیمات کی تائید کردی

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا سوشل میڈیا پر گاہے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کے راز اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے پانی پینے کا درست طریقہ بتایاجو من و عن وہی تھا جو دین اسلام نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتا دیا تھا۔ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق اداکارہ نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ ”ہم روزانہ کی بنیاد پر خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس معاملے میں ہم جو چیزیں نظرانداز کرجاتے ہیں وہ انتہائی بنیادی نوعیت کی ہوتی ہیں، جیسا کہ پانی پینا۔“

46سالہ ملائیکہ اروڑا نے مزید لکھا کہ ”پانی توانائی کا انتہائی اہم ذریعہ ہے جسے پیتے وقت ہم یہ سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کہ اسے پینے کا درست طریقہ کیا ہے۔ “ اداکارہ نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ پانی پینے کا درست طریقہ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”ہمیں بیٹھ کر آہستہ آہستہ پانی پینا چاہیے، یہی پانی پینے کا درست طریقہ ہے۔ ہمیں کھڑے ہو کر غٹاغٹ نہیں پینا چاہیے۔“

مزید :

تفریح -