”سابق کرکٹرز تحمل سے کام لیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ تباہ نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ معروف پاکستانی کمنٹیٹر نے کسے یہ مشورہ دیا؟ جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

”سابق کرکٹرز تحمل سے کام لیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ ...
”سابق کرکٹرز تحمل سے کام لیں اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ تباہ نہ کریں کیونکہ۔۔۔“ معروف پاکستانی کمنٹیٹر نے کسے یہ مشورہ دیا؟ جان کر ہر کوئی حیران پریشان رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے یوٹیوب پر سابق کرکٹرز کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ مت خراب کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی پر کھلاڑیوں کا کیریئر تباہ کرنے سمیت سنگین الزامات عائد کئے تھے جس پر انہیں قانونی نوٹس بھجوایا گیا اور ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ میں بھی شکایت درج کرائی گئی، سپیڈ سٹار کرکٹ پر بات کرتے ہوئے اکثر مختلف لوگوں کے خلاف انتہائی سخت الفاظ استعمال کر جاتے ہیں۔

رمیز راجہ نے اپنے یو ٹیوب چینل پر شعیب اختر کا نام لئے بغیر کہاکہ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال کر پاکستان کی ساکھ تباہ نہ کریں،مائیک میں بڑی طاقت ہے، میڈیا پر الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں، کسی کی پگڑی اچھالنے میں صرف 2 سیکنڈز لگتے ہیں، اس لئے محتاط رہتے ہوئے ہمیں ایک دوسرے کی عزت اور ایسی بات کرنا چاہیے جو قابل قبول ہو۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے تو حد ہی پار کردی، یہ بات اس لئے کررہا ہوں کہ پی سی بی کو سائبر کرائمز ونگ سے رجوع کرنا پڑا، کبھی انسان کو مایوسی ہوتی ہے لیکن تنقید کا بھی ایک طریقہ ہونا چاہیے، سابق کرکٹرز نے یوٹیوب چینل کھول لئے لیکن بات تو ایسی کریں کہ ذاتی نہ لگے اور متاثرین ایف آئی اے کے پاس جانے پر مجبور نہ ہوں، کرکٹ ہی سابق کرکٹرز کی روٹی روزی ہے لیکن گزشتہ چند ماہ میں منفی سرخیاں بنی ہیں، تنقید کریں مگر اس میں دانشمندی نظر آنی چاہئے۔

مزید :

کھیل -