کورونا سے متاثرہ روبینہ اشرف کی صحت کا معاملہ، اداکارہ کی بیٹی  نے صورتحال بتاتے ہوئے اپیل کردی

کورونا سے متاثرہ روبینہ اشرف کی صحت کا معاملہ، اداکارہ کی بیٹی  نے صورتحال ...
کورونا سے متاثرہ روبینہ اشرف کی صحت کا معاملہ، اداکارہ کی بیٹی  نے صورتحال بتاتے ہوئے اپیل کردی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لیجنڈری اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی مینا طارق نے اپیل کی ہے کہ ان کی والدہ کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

مینا طارق نے کہا کہ ان کی والدہ روبینہ اشرف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہورہی ہیں، سب سے اپیل ہے کہ ان کی صحت کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔  مینا طارق نے اپنی والدہ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاؤں کی بھی اپیل کی ۔

خیال رہے کہ اداکارہ روبینہ اشرف کا 3 جون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں طبیعت خراب ہونے پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔  طبیعت میں بگاڑ پیدا ہونے پر انہیں اتوار کی رات کو آئی سی یو شفٹ کردیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -