پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار، ان کی اہلیہ نے وزیراعظم سے کیا اپیل کی ہے؟

پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا ...
پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار، ان کی اہلیہ نے وزیراعظم سے کیا اپیل کی ہے؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے معروف کراٹے گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں جن کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کراٹے کے کھیل کو متعارف کرانے والے اشرف طائی کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران خان سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے جبکہ مطالبات کے حق میں پیر کو کراچی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کے مطابق سیدہ ثمینہ نے کہا کہ ایم اے جناح روڈ پر جاری ترقیاتی کام اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی بندش کے سبب ان کی آمدنی کے واحد ذریعہ نمائش پر واقع کے جی اے جیم خانہ پر بھی اثرات پڑے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اشرف طائی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ان کے تربیتی مراکز کو ایس او پی کے تحت شام پانچ بجے سے رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔

مزید :

کھیل -