”ہمیں فوری اس رقم کا حساب دیں“ پی سی بی نے ’کرتا دھرتاﺅں‘ کو مشکل میں ڈال دیا

”ہمیں فوری اس رقم کا حساب دیں“ پی سی بی نے ’کرتا دھرتاﺅں‘ کو مشکل میں ڈال ...
”ہمیں فوری اس رقم کا حساب دیں“ پی سی بی نے ’کرتا دھرتاﺅں‘ کو مشکل میں ڈال دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی اخراجات کے معاملے پر متعدد ذمہ داروں سے جوابات طلب کر لئے ہیں جن میں سابق رکنگ گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ سابق رکن گورننگ بورڈ شکیل شیخ کے ساتھ بعض دیگر افراد کو بھی مالی معاملات پر جواب کیلئے خطوط ارسال کئے گئے ہیں کیونکہ معمول کے مطابق حسابات کی جانچ پڑتال کے دوران بعض سوالات سامنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کی جانب سے ہونے والی مالی ادائیگیوں سے متعلق سوالات پر مشتمل خطوط جاری کئے گئے ہیں،شکیل شیخ سے بطور رکن گورننگ بورڈ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے وصول کرنے اور مشیر چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے وصول کئے جانے والے 26 لاکھ روپے کے حسابات طلب کئے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -