بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر کورونا سے انتقال کر گئے

بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر کورونا سے انتقال کر گئے
بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر کورونا سے انتقال کر گئے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سابق صوبائی مشیر صحت سردار در محمد ناصر کورونا سے انتقال کر گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وہ کئی روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھے اور گزشتہ چند دنوں سے کراچی میں زیر علاج تھے تاہم وہ کورونا وائرس سے جانبر نہ ہوسکے اور آج ہسپتال میں چل بسے۔

بلوچستان کے ضلع دکی سے تعلق رکھنے والے در محمد ناصر کی عمر 62 سال تھی، وہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماسرادر یعقوب خان ناصر کے بھتیجے تھے، انہوں نے سیاست کا آغاز مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کیا اور 2013کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر دکی سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے بعد صوبائی مشیر انڈسٹریز رہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -