کیا پھر سے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے؟وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس فوری طلب کرلیں

کیا پھر سے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے؟وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی ...
کیا پھر سے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا امکان ہے؟وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹس فوری طلب کرلیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی کارکردگی رپورٹس فوری طلب کرتے ہوئے انہیں وفاقی کابینہ کے کل کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 11وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی رواں مالی سال کی کارکردگی رپورٹ اور سینئر افسران کی پرفارمنس پر معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد بریفنگ دیں گے۔

اعلیٰ سطح حکومتی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی کارکردگی رپورٹس کے تفصیلی جائزے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے اور اس حوالے سے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کی سرکاری افسران سمیت مجموعی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیاجائےگا ۔ اس حوالے سے کل ارباب شہزاد وفاقی کابینہ کو پہلے مرحلے میں 11 وفاقی وزارتوں و ڈویڑنز کو دیئے گئے اہداف پر عمل درآمد پر بریف کریں گے جبکہ وزئراعظم خود اس حوالے سے متعلقہ وزیروں اور سیکرٹریز سے تفصیلات بھی لیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت مواصلات آبی وسائل، ہاوسنگ، وزارت صنعت و پیداوار، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزارت تجارت کی کارگردگی رپورٹ پیش کی جائے گی۔کابینہ کو وفاقی وزارت تعلیم و تربیت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت صحت کی کارکردگی رپورٹ کے علاوہ پاور ڈویڑن اور پیٹرولیم ڈویڑن کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

مزید :

قومی -