آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کتنے اضافے کی تجویز دی گئی ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کتنے اضافے کی تجویز دی گئی ہے؟ سرکاری ملازمین ...
آئندہ بجٹ میں تنخواہوں میں کتنے اضافے کی تجویز دی گئی ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

جون کا مہینہ شروع ہوتے ہی وفاق اور صوبوں نے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے رواں سال ترقیاتی فنڈز کم رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مختلف محکموں نے اپنی تجاویز صوبائی حکومت کو ارسال کردی ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔  اس کے علاوہ محکمہ صحت کے غیر ترقیاتی بجٹ میں 15 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ 17 جون تک پیش کیے جانے کا امکان ہے،  اس بجٹ میں زرعی شعبے کیلئے خصوصی مراعاتی پیکج اور نامکمل ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیاد پر فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید :

بجٹ -بزنس -علاقائی -سندھ -کراچی -