" حکومت نےکورونا کو پشاور بی آر ٹی بناکے رکھ دیا" سلیم صافی نے حیران کن بات کہہ دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ حکومت نےکورونا کو پشاور کا بی آر ٹی بناکے رکھ دیا ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا وہی ہواجس کا خطرہ تھا۔ حکومت نےکورونا کو پشاور کا بی آر ٹی بناکے رکھ دیا۔کنفیوژن پھیلا کر عوام کو پیغام دیا گیا کہ کورونا کوئی خاص مسئلہ نہیں اورپھردونوں کوآزادچھوڑدیاگیا لیکن اب اتنا توکردےکہ ماسک نہ پہننا قابل دست اندازی پولیس جرم ڈیکلئیر کردے تاکہ اس کے پھیلاو میں کچھ تو کمی آئے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 2 ہزار 67 ہوچکی ہے۔
وہی ہواجسکاخطرہ تھا۔ حکومت نےکورونا کو پشاور کا بی آر ٹی بناکے رکھ دیا۔کنفیوژن پھیلا کر عوام کو پیغام دیا گیا کہ کورونا کوئی خاص مسئلہ نہیں اورپھردونوں کوآزادچھوڑدیاگیا لیکن اب اتنا توکردےکہ ماسک نہ پہننا قابل دست اندازی پولیس جرم ڈیکلئیر کردےتاکہ اسکے پھیلاو میں کچھ تو کمی آئے۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 8, 2020