"کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت یہ کام کرے" وبا میں مبتلا ہونے  والے شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کردیا

"کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت یہ کام کرے" وبا میں مبتلا ہونے  والے شاہد ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت ایک سے 2 ہفتے کا لاک ڈاؤن کرے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ انہیں اتوار کو بخار ہوا تو گھر میں ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد دوبارہ ہسپتال میں کورونا کا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آگیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے تمام افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جو منفی  آئے ہیں،  ان کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی تھے جو کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہرشخص اگر ماسک پہنے گا تو  کورونا سے بچا جاسکتا ہے، وہ 50 سے 60 ایسے لوگوں کو ذاتی طور پر جانتے ہیں جنہیں  پچھلے کچھ ہفتوں میں کورونا ہوا ہے، ماہرین کےمطابق اگر6ہفتےسخت لاک ڈاوَن کریں تومعاملےپرقابوپایاجاسکتاہے،کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت ایک سے 2ہفتے کاسخت لاک ڈاؤن کرے، حکومت کو لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا باتوں سے کام نہیں چلے گا، اگر حکومت لاک ڈاؤن کرتی ہے تو مسلم لیگ ن بھرپور حمایت کرے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -