"کمزوری اور سینے میں درد محسوس کر رہا ہوں" کورونا کا شکار ہونے والے شیخ رشید نے اپنی حالت بیان کردی

"کمزوری اور سینے میں درد محسوس کر رہا ہوں" کورونا کا شکار ہونے والے شیخ رشید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا کی کوئی علامات نہیں ہیں البتہ کمزوری اور سینے میں درد محسوس کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کوروناٹیسٹ مثبت آنےکےبعدانہوں نے خودکو بھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، انہیں کوروناوائرس کی کوئی علامات نہیں ہیں تاہم اب انہیں کمزوری محسوس ہورہی ہے اور سینےمیں کچھ دردہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم مسائل میں ہےکورونا اور ٹڈی دل کے بعد ڈینگی شروع  ہونے والا ہے،عوام کوروناوائرس کےمسئلےکوسنجیدگی سے لیں۔

خیال رہے کہ پیر کے روز وفاقی وزیر ریلوے کا کورونا  ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ شیخ رشید کے مطابق ان کے پرسنل سیکرٹری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے بھی ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آگیا۔