خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو معمولی سی بات پر قتل کردیا

خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو معمولی سی بات پر قتل کردیا
خون سفید ہوگیا، بھائی نے بھائی کو معمولی سی بات پر قتل کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں معمولی گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی کی حدود میں پیش آیا جہاں معمولی گھریلو جھگڑے پر شکیل نے اپنے سگے بھائی 40 سالہ منصور کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -