منگل کو پورا دن گرمی ہوگی، رات کو کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

منگل کو پورا دن گرمی ہوگی، رات کو کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ ...
منگل کو پورا دن گرمی ہوگی، رات کو کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا  تاہم شام اور رات کو اٹک، مری، ٹیکسلا، فتح جنگ، تلہ گنگ، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، جھنگ ،سرگودھا اور سیالکوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان میں منگل کے روز بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام اور رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

منگل کے روز خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کو دیر ، مالاکنڈ ، بونیر ، سوات، چترال، کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

مزید :

ماحولیات -