کراچی میں گرنے والی عمارت سے 26 گھنٹے بعد آدمی کو زندہ نکال لیا گیا،لیکن ہسپتال پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

کراچی میں گرنے والی عمارت سے 26 گھنٹے بعد آدمی کو زندہ نکال لیا گیا،لیکن ...
کراچی میں گرنے والی عمارت سے 26 گھنٹے بعد آدمی کو زندہ نکال لیا گیا،لیکن ہسپتال پہنچتے ہی ایسا کام ہوگیا کہ ہر آنکھ اشکبار ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں اتوار کو گرنے والی عمارت سے 26 گھنٹے بعد زندہ نکالا گیا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ریسکیو اداروں نے اتوار کے روز کراچی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 26 گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک شخص کو زندہ نکالا۔ عمارت سے نکالے جانے والے شخص کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی جو بری طرح زخمی ہوچکا تھا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے ایک 2 سالہ بچی کی لاش بھی نکالی گئی ہے جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -