حسن علی کی حالت کیسی ہے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی

حسن علی کی حالت کیسی ہے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے اہم ...
حسن علی کی حالت کیسی ہے اور انہیں سرجری کی ضرورت ہے یا نہیں؟ مداحوں کیلئے اہم خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کمر کی انجری سے چھٹکارا پانے اور کرکٹ میں واپسی کیلئے ترتیب دئیے گئے ورچوئل ری ہیب سیشن کی طرف مثبت رجحان ظاہر کیا ہے اور طبی ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

تفصیلات کے مطابق حسن علی کمر کی انجری کے باعث طویل عرصہ سے کرکٹ کے میدان سے باہر ہیں جبکہ کورونا جیسی موذی وباءکے باعث انہیں صحت بحالی میں بھی مشکلات کا سامنا رہا اور فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث وہ سرجری کیلئے بیرون ملک جانے سے بھی قاصر رہے تاہم ان کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ طبی ماہرین کے مطابق انہیں اب سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی اور وہ توقعات سے قبل ہی مسابقتی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن علی نے طبی ماہرین کے ساتھ گزشتہ ہفتے دو گھنٹے کے آن لائن سیشن میں شرکت کی۔ لاہور میں ورچوئل ری ہیب سیشن کی نگرانی نیورو سرجن آصف بشیر اور آسٹریلیا کے سپائنل تھراپسٹ پروفیسر پیٹر او سولیون نے کی جس دوران حسن علی نے مثبت رجحان ظاہر کیا۔

مزید :

کھیل -