آئی جی کی دماغی طور پر پریشان اہلکاروں کو ڈیوٹی پر نہ بھیجنے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے آئی جی انعام غنی نے ہدایت دی ہے کہ دماغی طور پر پریشان اہلکاروں کو ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائیذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ پولیس سربراہان نے کہا کہ بار بار نفسیاتی پروفائلنگ اور ڈرگ ٹیسٹنگ والے اہلکاروں کے بارے میں ہدایت کی پولیس حکام کے اجلاس میں شریک ایک افسر نے بتایا کہ پولیس کی ملازمت اہلکاروں کو انتہائی تناؤکا شکار بنا دیتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کی طرف سے خودکشی کے واقعات کے حوالے سے کیا پولیس ملازمین کی ذہنی صحت پر دھیاں رکھنے کی ضرورت ہے ذہنی صحت متاثر ہونے کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی مسائل اور منشیات کا استعمال ہوسکتا ہے اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ چھوٹے رینک کے اہلکاروں کے مسائل پر کوئی وجہ نہیں دیتا۔ پولیس دباؤمیں کام کرتی ہے، پولیس کے اعلیٰ افسروں کو اپنے ماتحت اداروں کے مسائل کو دھیان میں رکھنے کے بعد بڑے فیصلے کرنے چاہئیں جس پر پنجاب پولیس کے آئی جی انعام غنی نے ہدایت دی ہے کہ دماغی طور پر پریشان اہلکاروں کو ڈیوٹی پر نہ بھیجا جائے۔

