اپوزیشن کی سیاست اندرونی اختلافات سے ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری

اپوزیشن کی سیاست اندرونی اختلافات سے ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری
اپوزیشن کی سیاست اندرونی اختلافات سے ختم ہوجائے گی، فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اورلیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اورلیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔

مزید :

قومی -سیاست -علاقائی -اسلام آباد -