صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پیمرا کو جعلی خبروں کی روک تھام کی ہدایت کردی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پیمرا کو جعلی خبروں کی روک تھام کی ہدایت ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین پیمرا کو جعلی خبروں کی روک تھام کی ہدایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران چیئرمین پیمرا کی جانب سے صدر مملکت کو 2019-20کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی ۔  صدر مملکت نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لئے ہدایت جاری کرتے ہوئے فیک نیوز کی بڑھتی ہوئی لعنت کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ملاقا ت کے دوران صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ جعلی خبریں معاشرے میں انتشار اور لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں،میڈیا اخلاقی اقدار کے فروغ اور غلط معلومات کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پیمرا معلومات کا آزادانہ بہاﺅ یقینی بنا کر معلومات اور تفریح کے معیار کو بہتر بنائے اورمتعلقہ سٹیک ہولڈرز فیک نیوز کے پھیلاو سے گریز کریں۔غلط خبریں پھیلانا اسلام کی روح کے منافی ہیں۔

مزید :

قومی -