45 ڈگری درجہ حرارت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کوٹ سادات والوں کا "تیل" نکال دیا

45 ڈگری درجہ حرارت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کوٹ سادات والوں کا "تیل" نکال ...
45 ڈگری درجہ حرارت میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے کوٹ سادات والوں کا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع وہاڑی کے نواحی گاؤں کوٹ سادات میں سخت گرمی میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا "تیل" نکال دیا۔

ساہوکا گرڈ سٹیشن کے سادات فیڈر پر بجلی کئی کئی گھنٹے غائب رہنا معمول بن  گیا۔ علاقے میں سورج 45 ڈگری کی شدت سے آگ برسا رہا ہے لیکن ایسے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہیں۔ کوٹ سادات میں ہر چند منٹوں کے بعد بجلی کئی کئی گھنٹے کیلئے غائب ہوجاتی ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ حکومت کی جانب سے دعوے کیے جا رہے ہیں کہ ملک میں ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا ہو رہی ہے تو پھر کوٹ سادات میں اتنی زیادہ لوڈ شیڈنگ کس کھاتے میں کی جا رہی ہے؟

علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی میں شہریوں پر ترس کھائیں اور اس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے جان چھڑائیں۔