یاسین ملک کی سزا میں تبدیلی بدنیتی ہے،شوکت بابر

  یاسین ملک کی سزا میں تبدیلی بدنیتی ہے،شوکت بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی و جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی کے سرخیل یٰسین ملک کی سزامیں ماورائے قانون تبدیلی مودی سرکار کی بدنیتی کاشاخسانہ ہے، انسانی حقوق کی حامی اس اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔عمر قیدکوسزائے موت میں تبدیل کرنا عالمی ضمیر اورعالمی عدالت انصاف کی طرف سے فوری مداخلت کامتقاضی ہے۔یٰسین ملک سمیت کشمیری اسیران کو فوری رہا کیا  جائے۔

جموں وکشمیر کو مقامی مسلمانوں کیلئے مقتل گاہ بنانے پر مودی کا محاسبہ کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے مزید کہا کہ انتہاپسند مودی کاجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے بعدیٰسین ملک کوبدترین انتقام کانشانہ بنانے کاارادہ تشویشناک ہے، عالمی برادری کوفوری طورپرمودی سرکار کواس انتہائی اورانتقامی اقدام سے روکناہوگا۔یٰسین ملک کوعلالت کے باوجود قید رکھنا اوراسیری کے دوران انہیں تشدد کانشانہ بنانا اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ یٰسین ملک کی سزامیں متنازعہ تبدیلی پران کی اہلیہ مشال ملک سمیت صاحبزادی رضیہ سلطانہ کاغم وغصہ اوراضطراب فطری ہے۔دنیا کا ہرباضمیر اورباشعور انسان کشمیر کی تحریک آزادی کے سرخیل یٰسین ملک کے ساتھ ہونیوالی بدترین ناانصافی کیخلاف سراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ علالت کے باوجود یٰسین ملک کی قیدوبند کے دوران بھرپور استقامت سے کشمیریوں کی مزاحمت میں شدت آئے گی۔