حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرے،ناصر محمود

حکومت ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے سنجیدہ کاوشیں کرے،ناصر محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار)  چیئرمین زہرہ منظور ویلفیئر فاؤنڈیشن ناصر محمود ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت سنجیدگی سے کوشش کرے اور ان کوجلد ز جلد پاکستان لایا جائے قانونی راستے تلاش کرنے کے علاوہ، حکومت کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکا پر سیاسی دباؤ ڈال کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے حکمرانوں کی خارجہ پالیسی مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے عافیہ صدیقی  عرصے دراز سے بے گناہ سزا کاٹنے پر مجبور ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پاکستانی حکمرانوں اور قوم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔حکومت بلاتاخیر سفارتی وسائل اور ذاتی اثر ورسوخ بروئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ سے پاکستان واپسی کیلئے اقدامات کرے۔