مسلم لیگ (ن) کے رہنما عثمان منان شیخ کی حمزہ شہباز کے ساتھ ملاقات
لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما عثمان منان شیخ کی حمزہ شہباز سے ملاقات،ملاقات میں پارٹی امور اور حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، روشان رسول شیخ،فہد منان شیخ بھی موجودتھے۔حمزہ شہباز نے عثمان منان شیخ کے مرحوم والد وسابق ایم پی اے عبدالمنان شیخ کی پارٹی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر عثمان منان شیخ نے کہا کہ انشاء اللہ جلد ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی اور نوازشریف بھی وطن واپس آ جائیں گے