ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ؛ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ، وکیل کو ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ؛ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ، وکیل ...
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ؛ عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ، وکیل کو ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا اور وکیل کو ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر کونسل خواجہ حارث ہیں ،وکیل خواجہ حارث آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،توشہ خانہ کیس پر اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہے،چیئرمین پی ٹی آئی آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں ۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو ہائیکورٹ کی کارروائی سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی ،ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔