چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں سماعت میں وقفہ،انسداد دہشتگردی عدالت نے وکیل سے ذاتی حیثیت میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق قانونی نکات پر معاونت طلب کرلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے پی ٹی آئی وکیل سے ذاتی حیثیت میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق قانونی نکات پر معاونت طلب کرلی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل پیش ہوئے ، وکیل نعیم پنجوتھا نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایک گھنٹے تک آرہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی لاہور سے اسلام آباد آرہے ہیں،سلمان صفدر چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اور کیس میں کچہری میں مصروف ہیں۔
وکیل علی اعجاز بٹر نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آج 18 کیس ہیں،اے ٹی سی جج نے ہدایت کی کہ آپ لوگ اپنی مینجمنٹ کے حساب سے عدالت پیش ہو جائیں،جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کیا چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے؟وکیل نعیم پنجوتھا نے کہاکہ تحریری جواب جمع کرادیا ہے جووصول بھی کرلیاگیا ہے۔
اے ٹی سی نے پی ٹی آئی وکیل سے ذاتی حیثیت میں شامل تفتیش ہونے سے متعلق قانونی نکات پر معاونت طلب کرلی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت میں وقفہ کر دیا۔